انتہائی اہم نوعیت کی تقرریوں کیلئے رعایت دی جا سکتی ہے ،الیکشن کمیشن

انتہائی اہم نوعیت کی تقرریوں کیلئے رعایت دی جا سکتی ہے ،الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یکم اپریل 2018ء کے بعد نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر لگائی گئی پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی تا ہم انتہائی اہم نوعیت کے تقرریوں کے حوالے سے ادارے پابندی سے متعلق رعایت کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو دے سکتے ہیں مزید برآں ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن11 اپریل 2018 ء جس کے تحت سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی یکم اپریل 2018 کے بعد سے پابندی عائد کی گئی تھی نیز ایسے نئے سرکاری ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جن کی منطوری یکم اپریل یا اس کے بعد ہوئی تھی الیکشن کمیشن کے اس نوٹیفکیشن کو مورخہ 10مئی 2018 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا تا ہم الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا جس کے نتیجہ کے طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم دیا ہے اور اس طرح سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹیفکیشن بحال ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں اس بات کو باور کروایاجاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اپریل 2018ء کے بعد نئی ترقیاتی سکیموں کے اجراء پر لگائی گئی پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی تا ہم انتہائی اہم نوعیت کے تقرریوں کے حوالے سے ادارے پابندی سے متعلق رعایت کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو دے سکتے ہیں مزید برآں ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -