پاکستان کا اظہار تشویش،ترکی اور جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے سفیر واپس بلالئے

پاکستان کا اظہار تشویش،ترکی اور جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے سفیر واپس بلالئے

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی ادارے کی قراردادوں کے باوجود امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ جبکہ ترکی اور جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لئے ۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، امریکا نے قراردادوں کے باوجود سفارت خانہ منتقل کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے ساتھ پہلے ہی اظہار یک جہتی کرچکی ہے، پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔

اسرائیل

مزید : صفحہ اول