پنجاب اسمبلی کے ضمنی بجٹ اجلاس کی جھلکیاں
جاوید اقبال،اسد اقبال ، شہزاد ملک *پنجاب اسمبلی میں ضمنی بجٹ اجلا س کاآغاز تلاوت قران پاک اور نعت خوانی سے ہوا ،اجلاس 2گھنٹے 11منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ *صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ضمنی بجٹ برائے 2017-18 پیش کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ضمنی بجٹ میں شریک نہ ہوئے ۔
قائد حزب اقتدار کی جگہ پر رانا ثناء اللہ اور ان کے قریب رانا ارشد بیٹھے ۔
بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل ہی اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج اور شدید نعرہ بازی کی ۔
خواتین ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں زرق برق لباس زیب تن کیے ہوئے خصوصی طور پر تیار ہو کر آئیں۔
پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔
پنجاب اسمبلی احاطہ میں بجٹ اجلاس کے موقع پر پانی خرابی کے باعث بند رہا ۔
بجٹ اجلاس میں کئی ایک صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی تعداد کم رہی ۔
وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوریشن اور حکومتی ارکان اسمبلی خواتین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں۔
اجلاس کے آغاز کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی حاضریاں لگاتے اور اجلاس سے غائب ہوتے رہے ۔