تحقیق کی جائے نوازشریف کا بیان کس حد تک حقیقت ہے ،فضل الرحمن

تحقیق کی جائے نوازشریف کا بیان کس حد تک حقیقت ہے ،فضل الرحمن

لاہور(جنرل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی ف کا مزید کہنا تھا نواز شریف تین بار و ز یراعظم رہ چکے ہیں ا ن کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں، البتہ حسا س معاملات جن پر کھلے عام اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچنے کا شائبہ تک کو ان پر باتیں نہیں ہونی چا ہئیں،یاد رہے نواز شریف کا 12 مئی کو ایک انٹرویو شائع ہوا جس میں ان کا کہنا تھا عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کیلئے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے، کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کردیں، بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کر سکے۔

فضل الرحمان

مزید : صفحہ اول