اسلام آباد ، نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والا امریکی سفارتکار کرنل جوزف امریکہ روانہ

اسلام آباد ، نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والا امریکی سفارتکار کرنل جوزف امریکہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کو ہلاک کرنیوالے امریکی سفارت کار کرنل جوزف امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے کرنل جوزف امریکہ روانہ ہوئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کر دیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف مستند سفارتکار اور انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف پر پاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا کہا گیا تھا تاکہ ان کیخلاف کارروائی کی جا سکے تاہم امریکی حکومت نے کرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کرنل جوزف امریکہ روانہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...