وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کی جھلکیاں(ضیاء الرحمان سے )

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کی جھلکیاں(ضیاء الرحمان سے )

*وزیر اعلیٰ پنجاب 6 بجے خانیوال پہنچے ۔*وزیر اعلیٰ کی آمد پر تین مختلف جگہوں پر ہیلی پیڈ بنائے گئے ۔*وزیر اعلیٰ کے ساتھ حسب روایت 2 درجن کے سکیورٹی سکوارڈ کی گاڑیاں موجود تھی ۔*شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔*اعوان چوک تا ریلوے گراؤنڈ سڑک کے اطراف کی دکانیں سکیورٹی کے پیش نظر بند کروا دی گئی ۔*وزیر اعلیٰ نے 6:15 منٹ پر خانیوال لودھراں دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا ۔*ہسپتال دورے کے دروان وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کی آپ گریڈیشن اور سٹی سکین مشین کا افتتاح کیا ۔*وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی سٹاف نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کو وزیر اعلیٰ کے قریب نہ آنے دیا ۔*ہسپتال دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والے طبعی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا *ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور بہترین طبعی سہولیات کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو تھپکی دی *وزیر اعلیٰ 7 بج کر 50 منٹ پر جلسہ گا ہ پہنچے ۔*جلسہ گا ہ میں 15 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ۔*جلسہ گاہ عوام سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...