نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے،مشرف

نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے،مشرف

دبئی/اسلام آباد(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کیخلاف ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے،نواز شریف بھارت کے ترجمان بن چکے ہیں،نواز شریف نے غداری کا ارتکاب کیا ، وہ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، ممبئی حملوں میں پاکستان نہ تو ملوث تھا اور نہ ہی میں ایسی بات کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ اپنے بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا حوالہ دے کر خواہ مخواہ ساتھ گھسیٹنے کی مذموم کوشش کی ہے، نوازشریف کی طرف سے میرا نام لینا انتہائی مضحکہ خیز بات ہے،ساری زندگی ملک کی خدمت کی ہے، آج بھی ملک سے باہر رہتے ہوئے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کا دفاع کرتا ہوں۔ نواز شریف بھارت کے ترجمان بن چکے ہیں، انہوں نے ملک سے غداری کا ارتکاب کیا ہے، وہ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ممبئی حملوں میں پاکستان نہ تو ملوث تھا اور نہ ہی میں ایسی بات کرنے بارے سوچ سکتا ہوں۔

مشرف

مزید : صفحہ اول