نواز شریف کا نا م ای سی ایل میں ڈال کر غداری کا مقدمہ چلایا جائے : عمران خان

نواز شریف کا نا م ای سی ایل میں ڈال کر غداری کا مقدمہ چلایا جائے : عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کے متنازع بیان پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے ممبئی حملو ں سے متعلق نوازشریف کے متنازع بیان پر اپنے رد عمل میں کہا نوازشریف نے کس سیاق وسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا، ان کے بیان پر بھارت کو بہت فائدہ ہوا ہے، بھارت اور اسرائیلی لابی مغرب میں اکٹھے آپریٹ کرتے ہیں۔ نواز شریف نے جو کیا اس سے بڑی کیا غدا ر ی ہوسکتی ہے، بھارتی لابی اس بیان کو آگے لے کر جائے گی تو ہم بلیک لسٹ میں جاسکتے ہیں، شہبازشریف اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیراعظم اسمبلی میں آکر وضاحت کریں۔ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے کوشاں ہے، سب کو سمجھنا چاہیے یہ گیم کیوں بنایاگیا، بھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا یہاں سب کچھ فوج کرارہی ہے۔ ڈان لیکس میں یہ سب کچھ کہا گیا تھا، فوج پر الزام لگایا گیا، پاناما پیپرز آیا تو نوازشریف نے فوج اور عدلیہ پر حملے شروع کردیئے، نواز شریف کو آج این آر او مل جائے تو فوج اور عدلیہ اچھی ہوجائے گی، ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طور پر تر میم کی گئی، ڈان لیکس، ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی نظر آرہی ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا، شہبا ز شر یف اور وزیراعظم کہتے ہیں وہ نوازشریف کیساتھ ہیں، دونوں بتائیں بھارتی میڈیا نے نوازشریف کے بیان میں کیا غلط پڑھا، عمران خان نے کہا بھارت الزام لگاتا ہے پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا اور کشمیریوں کو بھارت کیخلاف بھڑکاتا ہے، بھارت ہمیشہ ہماری فوج کیخلا ف بیان دیتا ہے،جبکہ نوازشریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہواہے ۔ نوازشریف نے بڑی سوچ سمجھ کر کہا غیر ریاستی عناصر کو روک سکتے تھے، نواز شریف عالمی اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کررہے ہیں مجھے بچاو، ملک کا سربراہ باہر کے لوگوں کو کہہ رہا ہے ہماری مدد کرو ہم بے بس ہیں۔انکا کہنا تھا برکھادت نے کتاب میں لکھا کھٹمنڈو میں نوازشریف اور مودی چھپ کرملے اور یہ ملاقات جندل نے کرائی، نواز شریف 300 ارب روپے بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مارتے ہوئے این آر او کیلئے بیرونی طاقتوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم اور شہباز شر یف کو ملک کی فکر نہیں ، انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔

عمران خان

bb8اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیدی ۔تحریک انصاف کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میر بلخ شیر مزاری کو6رکنی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے اور کمیٹی کے دیگر اراکین میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں،کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کیے گئے ہیں جس کے مطابق کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات اور پہلوؤں کا جائزہ لے گی ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کمیٹی جنوبی صوبے کے معا ملے میں رہنمائی کیلئے کسی بھی ماہر کی مدد لینے سمیت حکمت عملی بنانے کیلئے بھی ماہر کی خدمات حاصل کر سکے گی۔ کمیٹی 100دن کے اندر جنو بی صوبے کے قیام کے حوالے سے عملدرآمد پلان پارٹی چیئر مین کو پیش کرے گی۔خیال رہے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جنوبی صوبہ محاذ بنانے کے بعد چند روز قبل ہی تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

عملدرآمد کمیٹی

مزید : صفحہ اول