احسن اقبال کی سخت سکیورٹی میں والدہ کی قبر پر حاضری ، فاتحہ خوانی

احسن اقبال کی سخت سکیورٹی میں والدہ کی قبر پر حاضری ، فاتحہ خوانی

لاہور(جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدسخت سکیورٹی میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری ، فاتحہ خوانی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔قبل ازیں ہسپتال سے روانگی کے وقت وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں ،نرسز اور ہسپتال کے دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا،قومی پرچم لہرا کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور سخت سکیورٹی میں روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کے صاحبزادے احمد اقبال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے والد مکمل صحت یاب ہیں ۔

فاتحہ خوانی

مزید : صفحہ آخر