قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیر اعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں : خورشید شاہ

قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیر اعظم ہمیں ان سے آگاہ کریں : خورشید ...

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر نے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں تو اپوزیشن لیڈر ہوں، حکومت فیصلہ کرے کیا کر ناہے، قومی سلامتی کمیٹی اپنے فیصلے کرے اور وزیراعظم ہمیں ان سے آگاہ کر یں ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انکا کہناتھا پیر کی صبح مجھے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے کا علم ہوا،میں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،نواز شریف کا موجودہ حکومت سے تعلق ہے،اب منتظرہوں وزیراعظم پارلیمنٹ میں آ کر بتائیں،وضاحت کریں اور قومی ایوان کو اعتماد میں لیں۔خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں،اہم پوزیشنز پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کراور بالخصوص موجودہ حالات میں سنبھل کر بولنا چاہیے۔پاکستان کے قومی سلامتی ایشوز پر ہم سب ذمہ دار ہیں، چاہے ہم اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، پارلیمنٹ میں ہوں نہ ہوں،سب کا مسئلہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر