پنجاب میں ہنرمند ی کے صوبائی مقابلے آج ہونگے

پنجاب میں ہنرمند ی کے صوبائی مقابلے آج ہونگے

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )نوجوانوں کو فنی تعلیم کی طرف راغب کرنے ان کی دلچسپی اور استعداد بڑھانے کے لئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام آج پنجاب بھر کے ہنرمند ی کے صوبائی مقابلے منعقد ہونگے ۔ اس سے پہلے نیوٹیک نے صوبہ بھر میں زونل لیول پر ہنرمند ی مقابلے کرائے تھے ۔ جس میں کامیاب ہونے والے طلبا ء طلبات کے درمیان آج صوبائی سطح پر ہنرمندی مقابلے ہوں گے ان مقابلوں میں ہزاروں طلباء طلبات نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا تھا اور مختلف جدید فنون میں اپنی ہنرمندی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کے دوران مختلف تاجروں اور صنعت کاروں نے نوجوانو ں کے ہنر سے متاثر ہو کر انہیں ملازمتوں کی پیش کش کر دی تھی۔زونل مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء طلبات آج صوبائی ہنرمند ی کے مقابلوں میں گیا رہ فنون میں اپنی مہارت کا مظاہر ہ کریں گے ۔جن میں پلمبنگ ، ویلڈنگ ، پروفیشنل کوکنگ ، انڈسٹریل الیکٹریشن ، ہیوی مشینر ی آپریٹر ، آٹو مکینک ، میسن ، LTVڈرائیونگ ، ریفریجریشن اینڈ ائر کنڈیشننگ بیوٹیشن اور ڈریس میکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں اول آنے والے کو 75000ہزار دوم کو پچاس ہزار اور سوم کو تیس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ نیوٹیک پچھلے دو سال سے ہنرمند ی مقابلے منعقد کرارہا ہے جس سے فنی شعبے کا نقشہ تبدیل ہو گیا ہے۔ اس سے نوجوانوں کی دلچسپی اور استعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔ ٹریننگ کا معیار بلند ہوا ہے اور انھیں روزگار ملنے کے امکانات بہت روشن ہوئے ہیں اور وہ اپنے خاندان کی کفالت کے قابل ہوئے ہیں۔قومی ہنرمند ی کے مقابلوں میں عوام کا داخلہ بالکل مفت ہوگا ۔مزیدبراں ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہاں ، صنعت کاراں ، آجر ، انڈسٹری کے نمائند ے اور نوجوان بھی شریک ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر