جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک، آگ پھیلی تو سب لپیٹ میں آ ئیں گے،سعد رفیق

جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک، آگ پھیلی تو سب لپیٹ میں آ ئیں گے،سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھاؤ کی بجائے الجھاؤ بڑھ رہا ہے، گالم گلوچ، دھکم پیل اور کھینچا تانی کے رویئے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز احتیاط اور تدبر سے کام لیں، نا انصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے، مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر