قوت سماعت سے محروم 11 سالہ طالبہ برطانوی شاہی شادی میں مدعو

قوت سماعت سے محروم 11 سالہ طالبہ برطانوی شاہی شادی میں مدعو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریڈفورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک ) قوت سماعت سے محروم ایک 11 سالہ طالبہ شاہائنہ بیگم کو برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔مقامی ویب سائٹ ٹیلی گراف اینڈ آرگس کی رپورٹ کے مطابق شاہائنہ بیگم گرلنگٹن پرائمری سکول میں زیر تعلیم ہیں، جو اپنے اساتذہ کے ہمراہ شاہی شادی میں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ شاہائنہ کا نام سکول گورنر ٹینا بٹلر کی جانب سے دیا گیا تھا، جس کی وجہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں ان کی شرکت اور چلڈرن آف کریج ایوارڈ جیتنا تھا۔اس کے علاوہ بھی شاہائنہ کئی مقابلے جیت چکی ہیں۔شاہائنہ کے ٹیچر کے مطابق 'شاہی خاندان کی جانب سے گرلنگنٹن پرائمری اسکول کے بچے کو شادی میں شرکت کی دعوت اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 'شاہائنہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی تصاویر دیکھتی رہی ہے، لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ جانتی ہے کہ یہ کون ہیں، اس لیے تقریب میں شرکت اس کے لیے ایک بہت حیران کرنے والا لمحہ ہوگا۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو مغربی لندن میں ہوگی، جس کے لیے دعوت نامے تقسیم کیے جاچکے ہیں، جن پر مہمانوں کے نام کیلیگرافی پرنٹر کے ذریعے سے تحریر کیے گئے۔
شاہائنہ بیگم

مزید :

صفحہ آخر -