جس اخبار کو انٹرویو دیا ، اس میں توڑ مروڑ نہیں ہو سکتی،شیری رحمان
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کا خیال رکھتی ہیں، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، جس اخبار کو انٹرویو دیا گیا اس میں توڑ مروڑ نہیں ہو سکتی۔ پیر کووزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ جس اخبار کو انٹرویو دیا گیا اس میں توڑ مروڑ نہیں ہو سکتی، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی بڑی جنگ لڑ رہا ہے، سیاسی جماعتیں قومی سلامتی کا خیال رکھتی ہیں۔
شیری رحمان