فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دئیے، بھاری جرمانے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں 2فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دئیے، بھاری جرمانے

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر25,000کے جرمانے عائدکیے بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے ڈیورا ڈرنکنگ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کر نے،لیبلنگ پر ایڈریس کی عدم مو جودگی اور مکھیوں کی بہتات پر سیل کیا گیا۔فیروز پور روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیمو ں نے کارروائی کر تے ہوئے خادم کریانہ سٹورکو دالوں اور مصالحہ جات میں ملاوٹ کر نے،لائسنس کی عدم مو جودگی،ناقص سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کیا ۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اجزاء کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی ، ٹوٹے فریزرز کے استعمال،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت ،پروڈکشن ایریا میں کھلے سوراخوں کی موجودگی، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی ،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ 25,000کے جرمانے کیے ۔ کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،کریانہ سٹورز،چکن سیل سنٹرز، ہو ٹلز،ریسٹورنٹس اور بیکرز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے۔رمضان، ماڈل، اتوار بازاروں اور فروٹ منڈیوں میں کیلشیم کاربائیڈ سے پکے ناقص پھل اور سبزیوں کے مکمل خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ ا تھارٹی کی مہم جا ری ہے۔اس سلسلے میں صوبہ بھر میں کولڈ سٹورز، منڈیوں اور بازاروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کیلشیم کاربائیڈ لگے 3ہزار کلو پھل تلف کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کے گوداموں کی چیکنگ کرتے ہوئے موسم گرما کے پھلوں کو جلد پکانے اور تا دیر سٹور کرنے کے لیے مضر صحت ممنوعہ کیمیکلزاور کیلشیم کاربائیڈ لگے 3ہزار کلو پھل تلف کر دیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے 1300کلو،راولپنڈی میں 740کلو، جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں 960کلو کیلشیم کاربائیڈ لگے پھل اور سبزیاں تلف کیے ۔ ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ ایک ماہ سے آپریشن ٹیمیں عوام کو صحت افزا پھلوں اور سبزیوں کی یقینی فراہمی ممکن بنانے کے لیے لاہور سے راجن پوراوراٹک سے ڈیرہ غازی خان تک فروٹ منڈیوں، کولڈ سٹورز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پھلوں کے بیوپاریوں، کولڈسٹور مالکان کو کیلشیم کاربائیڈ استعمال نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے پھلوں اور سبزیوں کی صورت میں بیماریاں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے آم، آڑو، کیلے،آلو بخارہ، پیاز، بھنڈی اور بینگن تلف کر دیے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل منڈیوں میں صحت بخش اور محفوظ پھلوں کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹیٰ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...