قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نواز شریف کے جرم کی تصدیق،طاہرالقادری

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نواز شریف کے جرم کی تصدیق،طاہرالقادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قوم ایک نئے مجیب کا راستہ روکنے کیلئے یکجان ہو جائے۔شریف برادران قومی سلامتی کو خدانخواستہ قتل کرنے کے در پے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نااہل نواز شریف کے قومی جرم کی تصدیق ہے، قومی سلامتی کیخلاف دئیے گئے بیان کی مذمت کافی نہیں،فیصلہ کن کارروائی بھی ہونی چاہیے،اب کسی آلہ کار کو خاندانی لوٹ مار اور شخصی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان اور عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ قومی اسمبلی،سینیٹ بشمول چاروں اسمبلیاں غدارانہ بیان پر مذمتی قراردادیں پاس کریں، گزشتہ روز انہوں نے کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے بھارتی لابی کا لکھ کر دیا گیا موقف انٹرویو کا حصہ بنایا، بیان کے بعد بھارتی میڈیا کے فی الفور شروع ہونے والے زہریلے پروپیگنڈے سے گٹھ جوڑ ثابت ہو گیا، نواز شریف انڈیا کی انویسٹمنٹ سے برسراقتدار لائے گئے، ان کی برطرفی پر ان کے ’’غیر ملکی محسن ‘‘ صدمے کی حالت میں ہیں، شاہد خاقان عباسی فیصلہ کریں وہ ریاست کے ساتھ ہیں یا ریاست کے خلاف زہر اگلنے والے کے ساتھ، وزیراعظم کے منصب پر بیٹھا شخص کہہ رہا ہے کہ بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جبکہ نااہل باردگر تصدیق کررہا ہے جو کہا اس پر قائم ہوں۔

طاہرالقادری

B

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...