کلمہ چوک میٹرو بس ٹریک پر نا بیناافراد کا احتجاجی مظاہرہ جاری

کلمہ چوک میٹرو بس ٹریک پر نا بیناافراد کا احتجاجی مظاہرہ جاری

لاہور (لیڈی رپورٹر) نابینا افراد کا اپنے مطالبات منوانے کے لئے کلمہ چوک میٹرو بس ٹریک پر احتجاجی مظاہرہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ان کے اس احتجاجی مظاہرے میں ان سے اظہار یکجہتی کے لئے سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکرت کرنا شروع کردی ہے ،گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری نے کلمہ چوک پر نابینا افراد کے احتجاجی دھر نے میں شرکت کی ۔اعجازاحمد چو دھری نے مظاہرے کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو شرم آنی چاےئے کہ کلرک اورنابینا افراد اپنے حق کے لیے سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبورہیں ، بے حس حکمرانوں کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ، انہوں نے کہاکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے نابینااور کلرک بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے تمام مطالبات 24گھنٹوں میں پورے کیے جائیں ۔ نواز شریف پاکستان کے غدار ثابت ہوئے ہیں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف وہی زبان بول رہے ہیں جو مودی پاکستان کے بارے میں بولتا ہے، نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشوں کے توڑ کیلئے قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،افواج پاکستان اور دفاعی ادارے پچھلے تیس سال سے ملک کیخلاف بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنا رہے ہیں،نواز شریف کی بھارت دوستی کا پول کھل چکاہے۔۔

نا بینا افراد

مزید : صفحہ آخر