نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا : اپوزیشن

نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعتوں نے ممبئی حملوں سے متعلق میاں نوازشریف کے متنازعہ بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کے بیان سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ نوازشریف کے بیان سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں حالانکہ ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے جبکہ وہ خود اداروں کے خلاف اور چھوٹا بھائی اداروں سے بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں بادشاہت چاہتے ہیں تاہم ان کا اور شاہد خاقان عباسی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بیانات سوچ سمجھ کردئیے۔ ان کے بیان سے آنے والی حکومت پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ شہبازشریف مریم نواز کے سامنے بھی نہیں بول سکتے، نوازشریف کی مودی سے ملاقات کا دفترخارجہ میں کوئی ریکارڈ نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے بیان کی وجہ سے بہت سے لوگ مسلم لیگ (ن) چھوڑکرچلے جائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے پاکستان کے اداروں کونقصان پہنچا جبکہ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کیساتھ ساتھ بھارتی میڈیا نوازشریف کے بیان کولے کراپناکیس مضبوط کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کے بھارتی بیانیے کو دْہرایا لہٰذا تمام جماعتیں سیاست سے بالاتر ہوکر سابق وزیراعظم کے بیان کی مذمت کریں۔
اپوزیشن

مزید :

صفحہ آخر -