انتظار قتل کیس، عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

انتظار قتل کیس، عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان طلب کر لیے ۔ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مین انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں انتظار قتل کیس میں گرفتار 8اے سی ایل سی اہلکاروں کو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت عدالت میں گرفتار ملزمان پر فرد عائد کی ۔ فاضل جج کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 26 مئی تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ انتظار قتل کیس کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے ۔
انتظار قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -