اشتہارات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں موجود ، ازالہ کی ضرورت : مریم اورنگزیب

اشتہارات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں موجود ، ازالہ کی ضرورت : مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے اے پی این ایس اور سینٹرل میڈیا لسٹ کے درمیان ہم آ ہنگی ہونی چاہیے، اشتہارات کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، ازالے کی ضرورت ہے، علاقائی اخبارات میں اشتہا ر ا ت کے کوٹے میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پیر کو مقامی ہوٹل میں ’’پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کامستقبل‘‘کے عنوان سے منعقدہ اے پی این ایس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا اشتہارات کے حوالے سے بہت غلط فہمیاں پائی جا تی ہیں، ازالے کی ضرورت ہے، اے پی این ایس اور سینٹرل میڈیا لسٹ میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، میڈیا اشتہارات کی تفصیلات متعلقہ و یب سا ئٹ پر ڈال رہے ہیں۔ علاقائی اخبارات کے اشتہارات کے کوٹے کو بھی ازسرنو مرتب کیا گیا ہے۔علاقائی اخبارات میں ا شتہارات کے کو ٹے میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔کانفرنس سے اے پی این ایس کے عہدیداروں کے علاوہ ایڈورٹائزنگ کی نامور شخصیا ت نے خطاب کیا اورپرنٹ میڈیا کو اشتہارات کے حوالے سے درپیش نت نئے چیلنجز سے نمبردآزماہونے کیلئے اپنی اپنی تجاویز دیں اور ا س ضمن میں حا ضر ین کے سوالات کے بھی جوابات دیے۔اس موقع پر حاضرین میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی اور پرنٹ میڈیا کو ایڈو ر ٹا ئزنگ میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے حکمت عملی کوازسرنوترتیب دینے پر زوردیاگیا۔کانفرنس میں اے پی این ایس کے صدرحمید ہارو ن ، سیکر ٹر ی سرمد علی،رمیزہ نظامی،ممتازطاہر،نائب صدرمہتاب خان، وسیم احمدسمیت ملک بھر سے آئے اے پی این ایس کے ممبرا ن ، ا یڈ ورٹائزنگ صنعت کی کلیدی شخصیات اور پرنسپل انفارمیشن افسر سلیم بیگ،سابق سیکرٹری اطلاعات اشفاق گوندل نے بھی شرکت کی۔پرنسپل انفارمیشن افسر سلیم بیگ،سابق سیکرٹری اطلاعات اشفاق گوندل ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے پی کے قیصر عالم نے ایڈورٹائزنگ کے حوالے سے حکومتی موقف جامع اندازمیں پیش کیا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...