بھارتی میڈیاپر پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا

بھارتی میڈیاپر پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا

نئی دہلی ( آن لائن)بھارتی میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو ممبئی حملوں میں اپنے ملک کے ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر جیل ہو سکتی ہے۔دوسری جانب بھارتی نیوز چینلز پر مختلف انڈین تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ممبئی حملوں کے اعتراف کے بعد ان کیخلاف غداری کے مقدمات چلا کر ان کو پاکستان کے آئین کے آرٹیکل6کے تحت کارروائی بھی کیا جاسکتی ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے حق سچ بات کرکے ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ کو بے نقاب کیا جس کی پاداش میں اب انہیں پہلے سے زیادہ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں غداری کے مقدمات بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...