ارکان پنجاب اسمبلی نے نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کو موضوع بحث رکھا

ارکان پنجاب اسمبلی نے نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کو موضوع بحث رکھا

لاہور(شہزاد ملک) پنجاب اسمبلی کے ضمنی بجٹ کے اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے دروازوں سے لیکر اسمبلی احاطہ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاترز اور ایوان کے دونوں جانب کے ارکان اسمبلی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کو موضوع بحث رکھا ملکی میڈیا کے افرادبھی اسمبلی کے احاطے میں ان کے اسی حالیہ انٹرویو پر ارکان اسمبلی سے بات چیت کرتے رہے ۔یہ امر قابل زکر ہے کہ مسلم لیگی ارکان اسمبلی اپنے تاحیات قائد میان محمد نواز شریف کے اس انٹرویو کی وجہ سے دفاعی پوزیشن پر بات چیت کرتے نظر آئے بیشتر مسلم لیگی ارکان اسمبلی اس ایشو پر بات چیت کرنے سے گریزاں نظر آئے تاہم اپوزیشن ارکان اسمبلی اس ایشو پر یک زبان ہو گئے اور ایوان کے اندر اور ایوان کے باہر پی ٹی آئی ‘ پیپلز پارٹی ‘ مسلم لیگ (ق) اور آزاد ارکان اسمبلی نے کھل کر سابق وزیراعظم کو تنقید کا نہ صرف نشانہ بنایا بلکہ ان کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔اسمبلی کے اجلاس سے قبل اور اس کی کارروائی کے دوران ون پوائنٹ ایشو ہی مکمل طور پر حاوی رہا اجلاس میں روائتی بجٹ اجلاسوں کی نسبت ارکان اسمبلی کی شرکت نہا یت کم تھی یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ صوبائی وزراء سمیت حکومتی ارکان اسمبلی حاضری لگا کر ایوان کی کارروائی میں شرکت کئے بغیر ہی واپس جاتے رہے اور انہوں نے کسی بھی قسم کی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...