الیکشن کمیشن میں رائے حسن نواز کے خلاف کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی

الیکشن کمیشن میں رائے حسن نواز کے خلاف کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر کے طور پر کام کرنے سے روکنے سے متعلق درخواست پررائے حسن نواز سے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی ، درخواست گزار کے وکیل بابر سہیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود ہے ، اس کے باوجو د رائے حسن نواز اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں ، ممبر الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اس وقت وہ کام کر رہے ہیں ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہیں وہ پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کر رہے۔ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی۔

رائے حسن نواز

مزید : صفحہ آخر