پرائیویٹ سکیم کا فیصلہ نہ ہو سکا،حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

پرائیویٹ سکیم کا فیصلہ نہ ہو سکا،حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)15مئی سعودی وزارت الحج اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیڈ لائن ،پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ ہو سکا ،آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ،نئی انرول کمپنیوں کی حج کوٹہ کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی،حج کوٹہ کے حصول کے لیے بھاری نذرانوں کی بازگشت ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وزیر مملکت پیر سید امین الحسنات ،وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چودھری حج کوٹہ کی تقسیم کا پنڈورا بکس کھولنے سے خوف زدہ،ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن آفتاب علی نے 15مئی گزارنے کے لیے دو دن کی مزید چھٹی لے لی ،14مئی کو زیارات سے واپسی پر دفتر دوبارہ جائن کرنا تھا اب بدھ کو دفتر آئیں گے ،14مئی کو ہونے والا حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی،حج فارمولیشن کمیٹی نے حج کوٹہ کی تقسیم کا عمل شروع کرنا تھا 15مئی گزرنے کے ساتھ ہی پرائیویٹ حج سکیم کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی ہیں کل سے سعودی عرب میں رمضان کا آغاز ہونے جا رہا ہے 20رمضان سے سعودی عرب میں چھٹیاں ہو جاتی ہیں 30مئی کو حکومت ختم ہو رہی ہے 14دن میں حج کوٹہ الاٹ ہونا ہے ،حج آرگنائزر نے اتنے کم وقت میں بکنگ کرنی ہے سعودی عرب سے منظم کارڈ حاصل کر کے مکہ،مدینہ میں ہوٹلز کی بکنگ مکمل کرنی ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر کی نیندیں اڑا رہا ہے ،نئی انرول کمپنیاں سالہا سال سے کام کرنے والے حج آرگنائزر کا کوٹہ کم کر نے کے لیے بضد ہیں،ہوپ نے پرانے حج آرگنائزر کے کوٹہ میں ردو بدل کو یکسر مسترد کر دیا ہے ،حج کوٹہ کے لیے جاری کھینچا تانی میں پرائیویٹ حج سکیم کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

مزید : صفحہ آخر