وادی نیلم ، نالہ جاگراں سے ایک اور سیاحکی لاش نکال لی ، تعداد 7ہو گئی

وادی نیلم ، نالہ جاگراں سے ایک اور سیاحکی لاش نکال لی ، تعداد 7ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وادی نیلم (این این آئی)وادی نیلم کے علاقے نالہ جاگراں کے مقام پر سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ٗ لاپتہ 6 افراد کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا ۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہاکہ نالہ جاگراں میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ٹپس کالج فیصل آباد کے 3، ساہیوال میڈیکل کالج کا ایک، ٹریکر کلب کے 2 افراد شامل ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ایک شخص کی لاش کی شناخت نہیں کی جا سکی ٗ حادثے میں لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی تلاش تیز کر دی گئی جس کیلئے پاکستان آرمی، نیوی، ریسکیو 1122 اور پولیس و دیگر لوگ مصروف عمل ہیں۔
وادی نیلم

ساہیوال (بیورورپورٹ) وادی نیلم میں حادثہ میں ساہیوال میڈیکل کالج کی تین طالبات دریا میں ڈوب گئیں ‘ایک کی لاش شناخت کرلی گئی ،2کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی نیلم میں لکڑی کے خستہ پل ٹوٹنے کے باعث چند طلبا وطالبات دریا میں ڈوب گئے جس میں ساہیوال میڈیکل کالج وطلباء وطالبات بھی شامل ہیں جن میں سے تین سٹوڈنٹس زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ داخل کرادیاگیاہے جہاں وہ زیر علاج ہیں جبکہ تین خوا تین طالبات میں سے ریشم کی لاش شناخت کرلی گئی ہے جبکہ آمنہ کوثراور امتل مصور کی تلاش جاری ہے۔پرنسپل میڈیکل کالج نے آزاد کشمیر حکومت اور مقامی اداروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد ندیم کی سربراہی میں وارڈن گرلز ہاسٹل ‘ڈاکٹر حمیرا رحمن اورچیف سکیورٹی آفیسر میجر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔دریں اثناء شہید ہونے والی طالبات کے ایصال ثواب کیلئے ساہیوال میڈیکل کالج میں قرآن خوانی ودعا کی گئی جبکہ آج( منگل) گیارہ بجے دن غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
ساہیوال میڈیکل کالج

مزید :

صفحہ آخر -