پی ٹی آئی رہنماؤں کی نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں

کراچی،فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے خلاف سندھ بھر کے تھانوں میں مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما علیم عادل شیخ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف کراچی کے شاہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔مقدمہ درج کرانے کے بعد اپنے بیان میں علیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔نواز شریف اور ان کا خاندان بغاوت اور غداری کا مرتکب ہوا ہے کیونکہ دو روز قبل ایک اخبار کو دیا گیا ان کا انٹرویو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب کی جانب سے بھی نواز شریف کے خلاف سی پی او فیصل آباد کو دی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے 3 بار ملکی سالمیت کے محافظ کا حلف اٹھایا لیکن انہوں نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔

مقدمہ کی درخواستیں

مزید : صفحہ آخر