پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پلان آف ایکشن فائنل

پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پلان آف ایکشن فائنل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن و یکجہتی کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے اور امن و استحکام کیلئے پاک افغان پلان آف ایکشن کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے سفارتی وفود کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وفود کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے افغان صدر کی گزشتہ ماہ ملاقات کے نتیجے میں مذاکرات ہوئے ہیں۔اعلامیے میں کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں امن ویکجہتی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور پاک افغان ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلان آف ایکشن دو طرفہ مسائل کے حل کا ایک مکینزم ہے جس کے تحت پاکستان اور افغانستان میں اعتماد بڑھے گا۔اعلامیے کے مطابق مشترکہ مقاصد کے حصول اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی پلان آف ایکشن پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...