جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام،عمران خان نے 6رکنی کمیٹی بنادی

جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام،عمران خان نے 6رکنی کمیٹی بنادی

ملتان،لودھراں (نیوز رپورٹر، نمائند ہ پا کستا ن) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ میر بلخ شیر مزاری کمیٹی کے کنوینیر جبکہ شاہ محمود قریشی ،جہانگیر خان ترین ،اسحاق خان خاکوانی ،مخدوم خسرو بختیار(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

اور طاہر بشیر چیمہ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔کمیٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے تمام ضروری اقدامات اورپہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکومت کے قیام کے100روز کے اندر پارٹی کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی صوبے کے قیام کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لئے ماہرین سے اپنی رائے بھی طلب کرسکتی ہے۔

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...