آر ٹی او میں کروڑوں کے بوگس ریفنڈز کی ادائیگی کے انکشاف پر متعلقہ آفیسر تبدیل
ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس( آر ٹی او)ان لینڈ ریونیو ملتان میں کروڑوں روپے کے بوگس ریفنڈز کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے بورڈ کو رپورٹ ہونے پر متعلقہ آفیسر کو ملتان سے بہاولپور ٹرانسفر کردیا گیا ہے مصدقہ ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان زون شاہدالحسن چٹھہ نے خلاف ضابطہ مینو فیکچرنگ(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
کی آڑ میں خام میٹریل کا بزنس کرنے والی چھ کمپنیوں کو چھ کروڑ روپے سے زائد ریفنڈز کی ادائیگی کردی ہے بورڈ کے نوٹس میں آنے پر کمشنر ملتان زون کو بہاولپور آر ٹی او ٹرانسفر کردیا گیا ہے ٹیکس ماہرین کے مطابق مذکورہ کمشنر نے مینوفیکچرنگ کے نام پر کروڑوں رپوے کا فراڈ کیا ہے اور اس قسم کے غیرقانونی ریفنڈ اور مالی بے ضابطگیوں کا سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ٹیکس افسران مینو فیکچرنگ کمپنیوں کو بھی ریفنڈز ادائیگی پر 15 سے 20فیصد وصول کرتے ہیں جبکہ غیرقانونی ریفنڈز لینے پر کمپنی اور آفیسر کے درمیان بھاری رقم پر ملک مکا کیا جاتا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ کمشنر ملتان زون شاہد الحسن چٹھہ نے نان مینوفیکچرنگ کمپنی کیلزو اے جی ٹی،افتخار کنٹریکٹر سمیت چھ کمپنیوں کو چھ کروڑ روپے سے زائد ریفنڈز کی ادائیگی کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔