بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نجی ائیرلائن کی پرواز سے آنیوالا مسافر ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار

بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر نجی ائیرلائن کی پرواز سے آنیوالا مسافر ملتان ائیر ...

ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)ائیر پورٹ سٹاف نے شاہین ائیر کی پرواز این ایل 702 سے ملتان آنیوالے مسافر محمد ظفر کو گرفتار کرلیا ہے ایف آئی اے(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی کو ملتان ائیر پورٹ کی شفٹ انچارج فوزیہ مشتاق کی ہدایت پر ایف آئی اے سٹاف وسیم نواز اورآصف لاشاری نے بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مسافر گرفتار

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر