انکوائری شروع ہوتے ہی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے آڈیٹر نے حکم امتناعی حاصل کرلیا

انکوائری شروع ہوتے ہی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے آڈیٹر نے حکم امتناعی حاصل کرلیا

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے آڈیٹر محمد دین ڈوگر نے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ میں انکوائری شروع ہونے کے بعد عدالت عالیہ ملتان بینچ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا (بقیہ نمبر20صفحہ7پر )

معلوم ہوا ہے اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن نے محمد دین ڈوگر کی سابقہ اہلیہ کوثر بی بی نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ محمد دین ڈوگر سے 2013ء میں شادی ہوئی جوکہ یونین کونسل 28میں درج ہوئی،لیکن محمد دین ڈوگر نے 2017ء میں سیکرٹری یونین کونسل محمد ادریس سے مل کر یونین کونسل 78میں درج کرلی جوکہ غلط اور جعل سازی ہے جس پر ڈٓئریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے انکوائری کا حکم دیا لیکن محمد دین ڈوگر نے عدالت عالیہ سے رجوع کرکے انکوائری کے خلاف حکم امتناعی لے لیا تکاہ فوری طور پر انکوائری کو رکوایا جاسکے۔

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر