شعبہ طب میں انقلابی اقدامات ، جنوبی پنجاب کے ہیلیھ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ

شعبہ طب میں انقلابی اقدامات ، جنوبی پنجاب کے ہیلیھ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،مظفرگڑھ(خبرنگار خصوصی،بیورو رپورٹ) صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے شعبہ طب میں انقلابی اقدامات کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے ہیلتھ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا، بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مراکز صحت میں جدید سہولیات فراہم کی گئیں، منظم حکمت عملی کے تحت میڈیکل سٹوڈنٹس کی تعداد میں اضافہ، میڈیکل نصاب میں جدت، ادویات کی فراہمی، (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

جدید مشینری،مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، کولڈ سٹوریج و بلڈ سنٹرز کا قیام، ہسپتالوں تک عام آدمی کی رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔ ایڈمن و میڈیکل ٹیچنگ سٹاف کے تعاون کے بغیر ہم اپنی منزل حاصل نہ کرسکتے تھے، ہماری کامیابیوں کا تمام سہرا ہمارے میڈیکل کے پروفیسرز اور انتظامی افسران و سٹاف کو جاتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود، پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر، ڈاکٹر غلام مصطفی، پروفیسر ڈاکٹرمصطفی کمال پاشا، ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی، ڈاکٹر وقار ربانی، ڈاکٹر ظہیر، میڈم شاہدہ، اراکین صوبائی اسمبلی رانا طاہر شبیر، مظہر عباس راں و دیگر ممبران و افسران نے شرکت کی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تھرڈ سینڈیکیٹ اجلاس میں دوسرے اجلاس کے منٹس، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے رولز کے نفاذ، ٹیچنگ و سپورٹنگ سٹاف کے انسینٹوز، یونیورسٹی رجسٹریشن، ایکس پوسٹ فیکٹو سینکشنز، پینڈنگ معاملات،پڈسا(PIDSA)پے منٹس، ویسٹ کولیکشن کے لئے 3ملین روپے، انٹرنل ٹیلی فون ایکسچینج وانٹر نیٹ ورکنگ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی سیکرٹریٹ کے لئے ہارڈوئیر، کوالٹی انہانسمنٹ سیل، کمپیوٹرآئزیشن پراسیس، سٹاف ہائیر سروسز، کنٹریکٹ ملازمین کی معیاد میں توسیع، آئی ٹی آفیسرنازلی احمد، اور لیگل ایڈوائزر حاجی محمد اسلم ایڈووکیٹ کی تقرریوں سمیت ایجنڈا کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ایجنڈے کی منظوری سے معاملات میں بہتری آئے گی۔ میڈیکل ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہیں نجی شعبہ کے برابر کرنے کے لئے بھی تجاویز زیرِغور ہیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کو 22مئی تک ہر حال میں مکمل کیا جائے گا،26مئی کو زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہسپتال کا افتتاح کریں گے جس کے بعد ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کر دی جائے گی، یہ بات انہوں نے رجب طیب اردگان ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں کی عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ ہسپتال ایک سنگ میل کے حیثیت رکھتا ہے ، ہسپتال کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف علاقے کی عوام فیض یاب ہوگی بلکہ ارد گرد کی اضلاع کی عوام کو بھی صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی، انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ،لیبر کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے اور دن رات شفٹوں میں کام کیا جائے تاکہ کام کو معینہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔