وزیرستان میں شہید ہونیوالا جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

وزیرستان میں شہید ہونیوالا جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

کچاکھوہ( نمائندہ پاکستان) گل آباد کا رھائشی فوجی جوان وزیرستان میں شہید ہوگیا نمازہ جنازہ میں پاک آرمی کے افسران کے علاوہ اہل علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

شرکت۔شہید نوجوان کو مکمل اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا،خاندانی ذرائع کے مطابق گل آباد کا رھائشی فوجی جوان ظفر اقبال آکاش دوران ڈیوٹی وزیرستان کے علاقہ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگیا شہید ظفر اقبال آکاش 7 سندھ رجمنٹ میں بطور نائب صوبیدار ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا 8 سال قبل نزدیکی علاقہ 8 ایٹ اے آر میں شادی سرانجام پائی تھی ایک بیٹا محمد شہروز جس کی عمر 5 سال جبکہ بیٹی شہرہ عمر 4 سال اور بیوہ سوگواران چھوڑے، نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران سمیت اہل علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت شہید فوجی جوان ظفر اقبال آکاش کو مکمل اعزاز کے بعد آبائی قبرستان گل آباد میں سپرد خاک کردیا گیا شہید کے علاقہ کی ہر انکھ اشکبار، پاک آرمی کے جوانوں نے شہید کی قبر پر آ رمی چیف،صدرپاکستان کی طرف سے قبر پر پھول رکھے گئے اور قبر پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔

فوجی جوان سپرد خاک

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر