رانا مشہود کی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم

رانا مشہود کی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائردرخواست پر اعتراض کو ختم کر تے ہوئے درخواست کوسماعت کیلئے (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

متعلقہ بنچ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے صوبائی وزیر تعلیم کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی، ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا لیکن ہائیکورٹ نے اعتراض کو ختم کردیا، درخواست میں وزیر تعلیم پنجاب نے الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے حلقہ بندیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے چیلنج کیاہے، درخواست گزار وزیر کے وکیل رانا اسد نے بتایا کہ لاہور کی انتخابی حلقے پی پی 149 اور پی پی 150 کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی اور الیکشن نے درخواست گزار صوبائی وزیر کا موقف نہیں سنا۔