ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا بیان پاکستان دشمنی ہے: سپریم کورٹ بار

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کا بیان پاکستان دشمنی ہے: سپریم کورٹ بار

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ بار نے ممبئی حملوں سے متعلق میاں نوازشریف کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔سپریم کورٹ بار کے نائب صدر قمر الزمان قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے بیان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کے لئے سپریم کورٹ (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

میں آئینی پٹیشن دائر کی جائے گی۔نوازشریف نے بیان دے کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔اس ملک نے صنعتکار نوازشریف کوتین مرتبہ اس ملک کا وزیر اعظم بنایا۔نوازشریف نے ملکی راز افشاکر کے حلف کی خلاف ورزی کی۔ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ نوازشریف کے بیان سے محب وطن پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی۔نوازشریف کے بیان سے ملکی سالمیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔سپریم کورٹ بار کے وکلاء نوازشریف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ بار

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر