جھگڑے کی رنجش یا حادثہ،شادی تقریب سے واپس جانیوالا جیپ کی ٹکر سے ہلاک
خیرپورٹامیوالی(نمائندہ پاکستان)شادی کی فنگشن سے واپس جاتے ہوئے ایک شخص پر اُسرار طور پر قتل یا حادثے کا شکار ہوگیاپولیس نے نعش اپنے قبضہ میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
درج کر لیا:خیرپورٹامیوالی کے نواحی موضع بانح میں گزشتہ رات اللہ ڈتہ نامی شخص کے گھر مہندی کا فنگشن تھا فنگشن میں مجرے کے دوران شراب و شباب کی محفل رات دو بجے تک جار رہی فنگشن ختم ہونے پر مقبول احمد شخص واپس اپنے گھر جار ہا تھا کہ رات کی تاریکی میں شیر خان وسیر،محمد اقبال،اظہر حسین ،راجو سمیت ایک نا معلوم الاسم جیپ نمبر4994بی آر ایف میں سوار ہو کر جار ہے تھے کہ مقبول احمد جو کہ پیدل اپنے گھر جار ہا تھا کہ اُس پر جیپ چڑھا دی جسکے نتیجہ میں مقبول احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقبول احمد کے ورثاء نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ مدعی اللہ ڈتہ نے پولیس کو اپنے مؤقف میں بتایا کہ شادی کی تقریب میں ملزمان کی مقبول احمد سے معمولی جھگڑا پید ا ہو ا توا نہوں نے جھگڑے کی رنجش پر مقبول احمد کو جیپ کے نیچے دیکر قتل کیا ہے مقتول کے ورثاء نے 15پر کال کر کے وقوعہ کی اطلاع کی جس پر تھانہ عنائتی پولیس نے نعش اپنے قبضہ میں لیکر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی پوسٹمارٹم کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے اللہ ڈتہ کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
جیپ ٹکر