ڈی سی ملتان کا چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کی جانب سے کلرک پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا حکم

ڈی سی ملتان کا چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کی جانب سے کلرک پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کی جانب سے کلرک پر مبینہ تشدد کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ایڈیشنل کمشنر کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے (بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

ہوئے رپورٹ طلب کی ہے سابق کیمیکل ایگزامینر لیبارٹری کے سینئر لیب ٹیکسیشن و انچارج ریکارڈ روم عبدالمجید مالک نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری نے ریکارڈ رکھنے کیلئے کمرہ مانگنے پر تھپڑ مارے،غلیظ گالیاں دیں،قتل کرنے کی دھمکیاں دیں،ڈائریکٹر بجٹ عبدالستار نے سی ای او ہیلتھ کے کہنے پر ہاتھ پکڑ لئے اور ڈاکٹر شاہد بخاری کو تشدد کرنے میں مدد دی عبدالمجید مالک نے چیف ایگزامینر آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری اور عبدالستار مئیو کیخلاف اپنی الزامات پر مقدمہ کے انراج کیلئے سٹی پولیس آفیسر ملتان کو بھی درخواست دیدی ہے۔

کلرک تشدد تحقیقات

Back to Conversion Tool

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر