محکمہ صحت ملتان میں کروڑوں کے غبن ادویہ کی زائد ریٹس پر خریداری کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل،ڈی جی اینٹی کرپشن نے منظوری دیدی
ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبشلمنٹ پنجاب نے محکمہ صحت ملتان میں کروڑوں روپے کے غبن اور ادویہ کے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )
زائد ریٹس پر خریداری کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن خانیوال کو انکوائری آفیسر نامزد کردیا قبل ازیں اس مقدمہ کے مرکزی ملزم ڈاکٹر سلیم بیگ مرزا نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کو دی گئی درخواست میں بیان کیا کہ محکمہ صحت میں خورد برد کے حوالے سے سرکل آفیسر حسن رضا کھاکھی نے سورس رپورٹ تیار کی جوکہ بنیادی طور پر اس مقدمہ کا مدعی ہے اب اس مقدمہ کا مدعی بھی حسن رضا کھاکھی ہیں جوکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کے عہدے پر فائز ہیں،قانون کی رو سے مدعی اس مقدمہ کی تفتیش نہیں کرسکتا،جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن خانیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفتیش تبدیل