دیوان عاشق بخاری جعلی سند کیس،فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 21جون تک ملتوی

دیوان عاشق بخاری جعلی سند کیس،فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 21جون تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی) سیشن جج ملتان نے سابق ایم این اے دیوان عاشق حسین بخاری کی جانب سے جعلی سند پیش کرنے (بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

کیخلاف استغاثہ میں فردجرم عائدکرنے کے لئے سماعت 21 جون تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ریجنل الیکشن کمشنرملتان نے استغاثہ دائرکیاتھا کہ قومی انتخابات 2013 ء میں جلالپورپیروالہ کے حلقہ این اے 153 سیدیوان عاشق حسین بخاری ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوئے جن کے خلاف بی اے کی جعلی سند کاغذات نامزدگی کے ساتھ پیش کرنے پرالیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائرکی گئی جس پرٹربیونل نے 23 ستمبر 2014 ء کو دیوان عاشق بخاری کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ہوگئی اس لئے جعلی سندرکھنے پرمذکورہ سابق ممبرقومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزسابق ممبرقومی اسمبلی کومقدمہ کی نقول تقسیم کی گئیں۔

دیوان عاشق جعلی سند

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر