افغانستان ، محکمہ مالی امور کے دفتر پر خودکش حملہ ، 12شہری جاں بحق ، 36زخمی
جلال آباد(آئی این پی )افغانستان میں محکمہ مالی امور کے دفتر پر کئے گئے خودکش حملے میں 12شہری جاں بحق اور 36زخمی ہو گئے۔(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
افغان شہر جلال آباد میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 12 شہری ہلاک ہو گئے۔حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے اس مشرقی شہر میں واقع ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ننگر ہار صوبے کے ترجمان عطا ء اللہ ہوگیانی کے مطابق، اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع محکمہ مالی امور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
افغھانستان