نوازشریف قومی مجرم،جلد ملک سے فرار ہوجائیگا،جمشید دستی

نوازشریف قومی مجرم،جلد ملک سے فرار ہوجائیگا،جمشید دستی

مظفرگڑھ (نا مہ نگار)پاکستان عوامی راج کے گزشتہ یوم ملتان میں ہونے والے تاریخی جلسے نے تخت لاہور کا طلسم توڑ دیا ہے، نواز شریف قومی مجرم ہے عنقریب ملک سے فرار ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں کے مرکز میں غریبوں کے پہلے اور تاریخی جلسے کا کامیاب بنانے پر اپنے غریب بھائیوں، طلباء، کسانوں کو سلام پیش کرتا ہوں وسیب کے غریبوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کو بھر کر نئی تاریخ رقم کی ہے ، انہوں نے کہا کہ اتوار کے تاریخی جلسے کے بعد وڈیرے جاگیردار سیستدان اپنی خیر منائیں ، انہوں نے کہا ہم پورے سرائیکی وسیب میں اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور عید کے بعد تمام شہروں میں بڑے جلسے کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی راج کے غریب کارکنوں نے سرکاری وسائل کے بغیر غریبوں کے وسائل سے کامیاب جلسہ کرکے ظلم کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید احمد، ملک اللہ نواز وینس سمیت تمام کارکنوں عہدیداروں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ نواز شریف کے بھارت نواز بیان پر انکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے کیونکہ نواز شریف اب کھل کر مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

جمشید دستی

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر