لاہور کے تاریخی جلسہ سے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہوچکی،میاں مقصود

لاہور کے تاریخی جلسہ سے اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہوچکی،میاں مقصود

ملتان ( سپیشل رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کامینار پاکستان کے مقام پر تاریخی جلسہ عام کے انعقاد پر عوام، کارکنان اورذمہ داران کاشکریہ اداکرتے ہیں۔مینار پاکستان پرہونے والے ایم ایم اے کے کامیاب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اورتاریخی جلسے سے ملک میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔عوام کو حقیقی تبدیلی دینی جماعتوں کے اتحاد کے سواکوئی نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی جانب سے 84ارب روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کی تفصیلات طلب کرنا خوش آئند ہے۔ملکی معیشت کونقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران اپنے دور اقتدار کے پانچ سال پورے کرچکے ہیں مگر تاحال اپنے انتخابی منشور اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کر سکے۔لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،رشوت خوری،میرٹ کے برعکس تعیناتیاں اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل جوں کے توں موجودہیں۔شعبہ ہائے زندگی کے کسی بھی سیکٹر میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔حکمرانوں نے سڑکوں کی توڑپھوڑ کانام ترقی رکھ دیاہے۔

میاں مقصود

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر