نواز کا بیانیہ پاکستان کو عالمی دباؤ میں لانے کی مکروہ سازش ہے،ابوالخیر زبیر

نواز کا بیانیہ پاکستان کو عالمی دباؤ میں لانے کی مکروہ سازش ہے،ابوالخیر زبیر

ملتان ( سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی)ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفےٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے آستانہ عالیہ نقشبندیہ جھنگ کے سجاہ نشین پیر محمد حسین نقشبندی نے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرحمن راجپوت،محمد زاہد،محمد اسلم صدیقی،محمد انوار میمن محمد رفیق(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

، جاوید نقشبندی بھی موجود تھے دونوں رہنماں نے ختم نبوت ،ناموس رسالت کے قوانین کے تحفظ ،نظام مصطفےٰ کے عملی نفاذ کیلئے اہلسنت کے گرینڈ الائنس نظام مصطفےٰ محاز کی تشکیل ،اہلسنت کو درپیش مسائل کے حل اور قومی دولت لوٹنے والے ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کے خلاف بھرپورجدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف مودی کی محبت میں اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ انہیں اب ملک کے وقار اور سالمیت کا بھی لحاظ نہیں رہا وہ قومی وقار اور ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا نے پر تلے ہوئے ہیں نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کو عالمی دباؤ میں لا نے کی مکروہ سازش ہے جس کے ذریعہ ملک کی معیشت کو مزید دیوار سے لگا ئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنایا جاسکے ن لیگ کی حکومت نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ریاستی اداروں کو اس خوفناک سازش کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...