ایک مہینہ میں کل 37 مسروقہ گاڑیاں بر آمد

ایک مہینہ میں کل 37 مسروقہ گاڑیاں بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رپورٹ۔۔۔خالد خان 
پشاور پولیس کی چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی۔
کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔
برآمدگی چوری شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیاں
ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے گاڑی مالکان کو بر آمد کی گئی گاڑیوں کی چابیاں حوالہ کی گئیں۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال
پشاور پولیس لائن میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔جس میں پشاور پولیس نے ایک مہینے کی خصوصی مہم کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے چوری کی جانی والی قیمتی موٹرکاریں برآمد کرکے سرقہ شدہ گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کر دیں گئیں،تقریب میں دوران ایس ایس پی آپریشن پشاور جاوید اقبال نے صحافیوں کو تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایاکہا۔کہ انسپکٹر جنرل پویس صلاح الدین محسود کی جانب سے ضلع بھر میں کار سنیچروں کارلفٹروں اور چوری شدہ گاڑیاں ریکور کرنے کی خصوصی مہم کا آغاز کیاگیاتھا۔ انسپکٹر جنرل آف پویس خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود کے خصوصی احکامات پر سی سی پی اوپشاور قاضی جمیل الرحمن اور ایس ایس پی آپریشن پشاور جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں کار سنیچرز اور کار لفٹرز گروہ کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے دوران ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کل 37 چوری شدہ اور ٹمپرڈگاڑیاں بر آمد کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ برآمد کی گئی 37 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں انٹی کارلفٹنگ سیل نے انتھک محنت کے بعد ریکور کیں۔ ان گاڑیوں میں سے 21 گاڑیاں چوری شدہ تھیں جنکے خلاف مختلف تھانہ جات میں پہلے سے مقدمات درج رجسٹرڈ تھے۔ جبکہ 16 گاڑیوں کو مشکوک پا کر انکے خلاف انکوائری شروع کی گئی جوFSL لیبارٹری سے تجزیہ کرانے پر ٹمپرڈ شدہ قرار پائیں ہیں۔ مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی بر آمدگی کے ساتھ ساتھ36 مشہور کارسنیچرز اور کار لفٹرز کے ساتھ ساتھ کار ریسیورز کو بھی گرفتارکیا گیاہے۔ ایس ایس پی پشاو ر جاوید اقبال نے اس ضمن میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران VVS کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شروع کی گئی مہم میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کم وقت میں بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔ انہوں نے آئندہ بھی چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ایک مہینہ میں کل 37 مسروقہ گاڑیاں بر آمد کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی بر آمدگی کے ساتھ ساتھ36 مشہور کارسنیچرز اور کار لفٹرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے گاڑی مالکان کو بر آمد کی گئی گاڑیوں کی چابیاں حوالہ کی گئیں۔پریس کانفرنس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے گاڑی مالکان نے خصوصی طور پر سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال سے ملاقات کرکے گاڑیاں برآمدکرنے پر کیپیٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -