کوٹ ادو،یوٹیلٹی سٹور پر رمضان پیکج پر عملدرآمد نہ ہوسکا

کوٹ ادو،یوٹیلٹی سٹور پر رمضان پیکج پر عملدرآمد نہ ہوسکا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حکومتی دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت،یوٹیلیٹی اسٹوروں پر رمضان پیکیج پر عمل درآمد نہ ہو سکا، تحصیل کوٹ ادو میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سٹال نہ سج سکے،آٹا ،گھی،چینی نایاب ،خریدار مایوس لوٹ گئے،اس حوالے سے حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیاء خورد نوش سستے داموں مہیا کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا جس (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

میں سیل کا ہدف 25ارب روپے مقرر کیا گیاتھا، رمضان پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے تھے، 19 اشیا ئے ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی دی جانی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورپر رمضان پیکج میں آٹے پر 4اور چینی پر فی کلو 5روپے سبسڈی،گھی پر 15 روپے اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی،دال چنا 20 روپے اور دال مونگ پر 15 روپے فی کلو،دال ماش 10 روپے اور دال مسور پر بھی 10 روپے،سفیدچنے 25روپے،بیسن پر فی کلو 20 روپے،کھجور پر 30روپے،باسمتی چاول پر 15روپے،سیلا چاول پر 15 روپے،ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی،مشروبات کے 1500 ملی لٹر بوتل پر 15روپے، 800 ملی لٹر بوتل پر 10روپے،چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 15روپے، مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی، رمضان پیکیج کے تحت گھی پر سب سے زیادہ 45 کروڑ روپے،آٹے اور چینی پر 20، 20 کروڑ روپے، آئل پر 20 کروڑ اور چائے پر 15 کروڑ روپے،سفید چنے اور بیسن پر 5، 5 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جانی تھی مگر حکومتی اعلان کے با وجود گزشتہ روز تحصیل کوٹ ادو میں قائم یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سٹال نہ سج سکے جبکہ شہری خریداری کیلئے مایوس لوٹتے رہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آٹا ،گھی،چینی ودیگر رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی اشیاء نایاب ہو گئیں،اس بارے شہریوں نے بتایا کہ حکومت دن رات شہریوں کو یوٹیلٹی سٹورز پر سستے داموں اشیاء ملنے کا راگ الاپتی رہتی ہے جبکہ عملاً کچھ بھی نہیں ہے شہریو ں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی ،آٹا ،چینی ودیگر ضرورت کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

یوٹیلٹی سٹور

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر