ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں قائم رمضان بازار فعال نہ ہوسکے
ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر قائم کئے جانیوالے رمضان بازار تاحال فعال نہ ہوسکے جبکہ انتظامات کی تیاریاں عروج پر ہیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر رحمن کے مطابق ہمیشہ سے رمضان بازار رمضان المبارک کی آمد سے ایک روز قبل فعال کئے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
جاتے ہیں جبکہ امسال تین روز قبل رمضان بازاروں کو فعال کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں نصب سے زائد رمضان بازار فعال کردئیے گئے ہیں جن میں نصف سے زائد رمضان بازار فعال کردئیے گئے ہیں جن میں مدنی چوک ممتاز آباد چوک،ایم ڈی اے چوک اور حسین آگاہی رمضان بازار کو شہریوں کیلئے فعال کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ امسال شہر کے مختلف مقامات پر 7رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں سے چار بازار فعال کردئیے گئے ہیں جبکہ بقیہ تین بازاروں میں بھی سٹال لگائے جاچکے ہیں اور امید ہے کہ آج تمام بازار مکمکل طور پر فعال ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکام کی اولین ترجیح ہے کہ ان رمضان بازاروں سے صارفین کو نہ صرف ارزاں اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں بلکہ یہ اشیاء ہر لحاظ سے معیاری بھی ہوں اس ضمن میں ڈی سی ملتان زاہد سہیل نے سخت مانیٹرنگ نظام وضع کررکھا ہے اور وہ خود بھی رمضان بازاروں کا وزٹ کریں گے علاوہ وزیں وہ اوپن مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل وزٹ کررہے ہیں۔
رمضان بازار