سندھ ہائیکو رٹ،شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد
کرا چی (آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ضمانت کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
دیں۔شرجیل انعام میمن نے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کررکھی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 23 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر شرجیل انعام میمن سمیت 13 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا تھا۔15 فروری کو کراچی کی احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی تھی۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا تھا۔شرجیل انعام میمن متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں ان کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے اشتہارات میرٹ کی بنیاد پر دیئے تھے، جس میں کوئی بدعنوانی نہیں کی گئی، میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے‘۔
شرجیل انعام میمن