صوابی میں مویشی تنازعہ پر فائرنگ 2 جاں بحق ،1 زخمی

صوابی میں مویشی تنازعہ پر فائرنگ 2 جاں بحق ،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ )صوابی کے علاقے آلہ ڈھیر میں کھیتوں میں مویشوں کے چرنے کے تنازع پر دوفریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،مجروح نصیر الرحمن ساکن جہانگیرہ نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہم بیلہ جات آلہ ڈھیر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

میں مویشاں چراتے رہتے ہیں ،مخالف فریق نے ہم پر الزام لگایا کہ آپ کے مویشی ہمارے کھیتوں میں گھس گئے تھے ،جس پر اتوار کے روز ہمارے اور نیازعلی ،ارشد ،سعید اور حمد اللہ کے مابین تکرار ہوئی ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں معاذ ولد شیرنواز اور عبد اللہ ولد نذیر الرحمن جاں بحق جبکہ میں زخمی ہوگیا ، پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔