شاہ جمال ،کین میں تیل بھرتے پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی،13سالہ بچہ جھلس کر زخمی

شاہ جمال ،کین میں تیل بھرتے پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی،13سالہ بچہ جھلس کر زخمی

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) پٹرول پمپ پر کین میں پٹرول ڈالنے کے دوران آ گ بھڑک اٹھی پوائنٹ جل گیا زد میں آ کر تیرہ سالہ بچہ جھلس گیا سلنڈر گیس سے آ گ پر قابو پا لیا گیا۔پی ایس(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

او فلنگ اسٹیشن بستی عاربی شاہ جمال سے شاہ جمال کی بستی کسلی کا رہائشی 13 سالہ محمد شہزاد کین میں پٹرول ڈلوا رہا تھا کہ اچانک آ گ بھڑک اٹھی جس سے لڑکے کو آ گ نے لپیٹ میں لے لیا تاہم موقع پر مو جود گن مین حاجی بشیر رٹہ نے فی الفور بچے پر ریت ڈال اسے بچا لیا تاہم دیکھتے ہی دیکھتے آ گ نے پمپ پوائنٹ کو راکھ کر ڈالا اہل علاقہ اور پمپ انتظامیہ نے ریت ڈال کر آ گ بجھانے کی کوشش کی جو بار آ ور ثابت نہ ہو سکی بعد ازاں گیس سلنڈر کے استعمال سے آ گ پر قابو پا لیا گیا اطلاعات کے مطابق بچے کا دائیاں بازو متا ء ثر ہوا ہے جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آگ بھڑک اٹھی

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...