آئندہ الیکشن خدمت کی بنا پر جیتیں گے،حماد نواز ٹیپو

آئندہ الیکشن خدمت کی بنا پر جیتیں گے،حماد نواز ٹیپو

مظفرگڑھ( بیورو رپورٹ )آئندہ الیکشن حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور عوامی خدمت کی بنا پر جیتیں گے، میرے دور میں جتنے ترقیاتی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کام ہوئے ہیں اس سے قبل کسی منتخب رکن اسمبلی نے اتنے کام نہیں کرائے، دیہاتوں میں پکی سڑکیں، نالیاں ، سولنگ اوردیگر ترقیاتی منصوبے ہماری بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 182 و امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی270 پاکستان مسلم لیگ ن نے دوآبہ موڑ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حلقے کے غیور عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں اور لوگوں کو سبز باغ دکھانے والے مداریوں کو آئندہ الیکشن میں بری طرح مسترد کر دیں گے۔یونین کونسل تلیری میں اربوں روپے سے ترقیاتی کام علاقہ کے لوگوں سے بے پناہ محبت کا والہانہ ثبوت ہیں اور انشاء اللہ غریب عوام کے قیمتی ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر منتخب ہوکر ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبہ میں بے شمار میگا پراجیکٹس تکمیل پذیر ہو چکے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر، او پی ڈی، کارڈیالوجی وارڈ اور بچوں کے لئے علیحدہ ایمر جنسی جیسے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کرا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کے ٹکٹوں کے سلسلے میں تمام فیصلوں کو من وعن تسلیم کریں گے اور جس امیدوار کو بھی ٹکٹ ملے گا اسکی بھر پور انتخابی مہم چلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال اقتدار کے مزے لینے والے ارکان اسمبلی جو پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں جا رہے ہیں عوام انہیں آئندہ الیکشن میں بری طرح مسترد کردیں گے۔ اس موقع پر نواب غلام محمد خان علی زئی، سعیداللہ گسورہ، اے ڈی خان سیال، محمد عارف قریشی، ظفر اقبال کلاسن، چوہدری جمال، قدوس نواز خان، قیصر نواز خان،اظہر ماہڑہ، ظفر جکھڑ، آصف کلاسن، شیخ رمضان میتلا، خورشید ہنجرا، جام ذوالفقار، مشتاق بلوچ، نذیر احمد بھٹی ودیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

حماد نواز

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر